تہران پر امریکا اور اسرائیل کی شدید بمباری، رات بھر دھماکوں سے شہر گونجتا رہا

تہران پر امریکا اور اسرائیل کی شدید بمباری، رات بھر دھماکوں سے شہر گونجتا رہا

ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خوف اور بے یقینی کی رات گزاری۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تہران پر شدید ترین بمباری میں سے ایک تھی، جس میں درجنوں بھاری بم گرے اور دھماکوں سے زمین و عمارتیں لرزیں۔تہران کے مغربی علاقے کی ایک خاتون نے بتایا کہ لگاتار بمباری کے دوران ایسا محسوس ہوا جیسے درجنوں لڑاکا طیارے سروں کے اوپر پرواز کر رہے ہوں۔تہران کے علاوہ اصفہان اور کرج سمیت دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ منگل کا دن ایران میں حملوں کے حوالے سے سب سے شدید ہو سکتا ہے۔حملوں کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی، اور حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ایرانی حکام نے بتایا کہ حملوں سے رہائشی علاقے، اسپتال، اسکول اور تاریخی مقامات متاثر ہوئے اور عالمی برادری سے شہری نقصان پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔