اسرائیل کا ایران پر حملہ، تہران میں یہودی عبادت گاہ تباہ، کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے

اسرائیل کا ایران پر حملہ، تہران میں یہودی عبادت گاہ تباہ، کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے

ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکی اور اسرائیلی حملے کے دوران ایک رہائشی عمارت نشانہ بنی، جس کے ساتھ واقع یہودی عبادت گاہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حملے کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، تاہم ابھی تک جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، اور ویڈیوز میں امدادی کارکنوں کو ملبہ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اسرائیلی فوج نے ایران کے مختلف انفراسٹرکچر پر نئی اور بڑی فضائی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس میں دارالحکومت تہران سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔