تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد شہر میں فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں کی اطلاعات ملتے ہی ایرانی حکام نے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کو حرکت میں لاتے ہوئے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کن مقامات پر ہوئے یا ان کی نوعیت کیا تھی۔ اس حوالے سے حکام کی جانب سے مزید تفصیلات جاری کیے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔