امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے ، تہران پھر دھماکوں سے گونج اٹھا

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے ، تہران پھر دھماکوں سے گونج اٹھا

امریکا اور اسرائیل نے ایران پر نئے حملے کیے، جس کے نتیجے میں تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

حملوں میں بروجرد میں پولیس ہیڈ کوارٹرز تباہ ہوئے جبکہ تہران میں بسیج فورس کے اہلکار اور فوجی تنصیبات نشانہ بنیں، جس سے درجنوں گاڑیاں بھی نقصان کا شکار ہوئیں۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ تہران میں ایسے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا گیا جہاں جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق سرگرمیاں جاری تھیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہے اور پلانٹ سے چند کلومیٹر دور دھماکے ہوئے، جس سے IAEA کی نگرانی متاثر ہو رہی ہے۔ سینٹکام نے کہا ہے کہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران امریکا نے ایران میں اب تک 6,000 اہداف کو نشانہ بنایا ہے