لاکھوں کے ڈاکے چوریاں،لاہورئیے لٹتے رہے

لاری اڈا، نوانکوٹ سے گاڑیاں، 3مقامات سے موٹرسائیکل چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نواب ٹاون میں سعید سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھائونی میں خرم سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون۔بھاٹی گیٹ میں ابرار سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں اختر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون۔گلشن راوی میں مناظر سے2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔لاری اڈا اور نوانکوٹ سے گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹائون گجرپورہ اور اقبال ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔