ڈاکے، چوریاں،شہری جگہ جگہ لٹتے رہے

ستوکتلہ اور شاہدرہ سے گاڑیاں ، شادباغ مغل پورہ سے موٹرسائیکل چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ میں جواد سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون۔کاہنہ میں افتخار سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاونی میں اشفاق سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔سندر میں ارجمند سے1 لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں نثار سے 1لاکھ 35 ہزار نقدی اور موبائل فون،فیصل ٹاون میں نادر سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ستوکتلہ اور شاہدرہ ٹاون سے گاڑیاں جبکہ شادباغ مغل پورہ اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔