ڈاکے چوریاں،شہری لٹتے رہے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق رائے ونڈ سٹی میں اویس سے 1لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون,غازی آباد میں ہارون سے 1لاکھ30 ہزار روپے اور موبائل فون,مغل پورہ میں ریاض سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون,ٹاون۔شپ میں اکمل سے1لاکھ 10ہزار اور موبائل فون،ڈیفنس میں حبیب سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نشترکالونی اور ہنجروال سیگاڑیاں جبک راوی روڈ اچھرہ اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔