شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ٹبی سٹی میں طارق سے 4لاکھ روپے اور موباجل فون،شیراکوٹ میں سکندر سے 3لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون,گارڈن ٹاون میں سجاد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں زوہیب سے 2لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون،گلبرگ میں توصیف سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔جنوبی چھاونی اور گرین ٹاون سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک اچھرہ اور ہربنس پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔