نواں کوٹ،قلعہ گجر سنگھ ،شمالی چھائونی لوئر مال ، مانگا منڈی میں شہری لٹ گئے ، سمن آباد، ہربنس پورہ سے گاڑیاں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نوانکوٹ میں مختار سے 1لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون,قلعہ گجر سنگھ میں یعقوب سے 1لاکھ 30 روپے اور موبائل فون،شمالی چھاونی میں زاہد سے1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,لوئرمال میں کامران سے 20ہزار اور موبائل فون، مانگامنڈی میں طارق سے 80ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سمن آباد اور ہربنس پورہ سیگاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ اچھرہ اور شاہدرہ ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔