راولپنڈی: چک بیلی روڈ پر چلتی گاڑی میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

راولپنڈی: چک بیلی روڈ پر چلتی گاڑی میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر چلتی گاڑی میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ روات میں متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون گاؤں سے روات بازار جانے کے لیے وین میں سوار ہوئی، جس کے بعد وین کنڈکٹر نے دروازہ بند کر کے گاڑی کا رخ چک بیلی روڈ کی طرف موڑ دیا۔متن کے مطابق چار ملزمان نے خاتون کو چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران ویڈیوز بھی بنائیں۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی سازش میں اس کی ساس اور نند بھی شامل تھیں۔ ملزمان نے خاتون کو دھمکیاں دی کہ اگر وہ زبان کھولے تو ویڈیوز وائرل کر دی جائیں گی یا جان لی جائے گی۔مزید یہ کہ گاؤں کے جرگے نے بھی ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی سے روک دیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔