پشاور: بڈھ بیر میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

پشاور: بڈھ بیر میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جبکہ واقعہ تقریباً 35 روز قبل پیش آیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے میں تاخیر مقامی جرگے کے باعث ہوئی، تاہم اب واقعے سے متعلق باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔