راولپنڈی: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

راولپنڈی: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے ڈھوک امانت میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ اس نے چار سال قبل میر حمزہ سے شادی کی تھی، اور ایک راضی نامے کے بہانے خاوند کے جاننے والے دانش نے انہیں ساتھ لے جانے کے لیے کہا۔ دانش نے سوزوکی پک اپ میں انہیں ایک گھر لے جا کر کمرے میں بٹھایا، جہاں بعد ازاں دانش، سفیر اور دو نامعلوم مسلح افراد آئے۔ اس دوران خاتون کے خاوند کو دوسرے کمرے میں لے جا کر بند کیا گیا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ دانش، سفیر اور ایک ڈرائیور نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی، جبکہ ایک اور ملزم نے بھی زیادتی کی کوشش کی۔

شور مچانے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور خاتون کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔متاثرہ خاتون نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔