لاہور: خواجہ سراء اور خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الگ الگ مقدمات درج

لاہور: خواجہ سراء اور خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الگ الگ مقدمات درج

لاہور میں دو مختلف مبینہ جنسی زیادتی کے واقعات پر پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ہنجر وال کے علاقے میں ایک خواجہ سراء کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوسرے واقعے میں نشتر کالونی میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا اور بعد ازاں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق دونوں کیسز میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔