لاہور: جنوبی چھاؤنی میں دو بہنوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور: جنوبی چھاؤنی میں دو بہنوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں دو بہنوں کو دھوکے سے گھر بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم ضیاء نے رشتہ دکھانے کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو گھر بلایا اور بعد ازاں مون لائٹ ہوٹل لے گیا، جہاں ہوٹل کے مالک اور مینیجر کی مبینہ معاونت سے تین ملزمان نے لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے سہولت کاری کے الزام میں ہوٹل مالک عمران اور مینیجر عرفان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان ضیاء، خرم اور بلال کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔