دبئی: کاروباری شعبے کیلئے ایک ارب درہم کا معاشی ریلیف پیکیج منظوری کے بعد نافذ ہوگا

دبئی: کاروباری شعبے کیلئے ایک ارب درہم کا معاشی ریلیف پیکیج منظوری کے بعد نافذ ہوگا

دبئی میں کاروباری شعبے کیلئے ایک ارب درہم کے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ منظوری ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کی زیر صدارت ہونے والے دبئی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق یہ پیکیج تین سے چھ ماہ کے لیے نافذ کیا جائے گا اور اس کا مقصد کاروباری اداروں اور شہریوں پر معاشی دباؤ کم کرنا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔اعلامیے کے مطابق ریلیف پیکیج میں مختلف سرکاری فیسوں میں نرمی، فیسوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کی سہولت اور کاروباری اداروں کیلئے مالی آسانیاں شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے فیسوں کی تین ماہ تک موخر ادائیگی کی سہولت بھی دی جائے گی تاکہ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو فوری ریلیف مل سکے۔حکام کے مطابق اس معاشی پیکیج کا مقصد دبئی میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانا، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور معاشی سرگرمیوں کو مستحکم کرنا ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔