دفاعی شعبے کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کا تاریخی ریلیف پیکج منظور

دفاعی شعبے کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کا تاریخی ریلیف پیکج منظور

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دفاعی شعبے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

 اجلاس کی صدارت وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے زیرِ قیادت ہوئی، جس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کے لیے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ، سول آرمڈ فورسز کو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی رقم دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ، دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظوری حاصل کی گئی ہے۔ پاسکو کے خاتمے اور اس کے لیے ایک خصوصی ادارہ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں ایس پی وی کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا، اور پیٹرولیم ڈویژن نے آف شور آئل اور گیس بلاکس کی لائسنس مدت میں توسیع اور ورکنگ انٹرسٹ کی منظوری دی ہے۔مزید، غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے نئی مراعاتی تجاویز بھی منظوری کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق، یہ فنڈز داخلی سلامتی، بارڈر کنٹرول اور امن و امان کے لیے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔