دبئی میں سونے کی چمچماتی گاڑی کی نمائش: 500 درہم میں جیتنے کا موقع

دبئی میں سونے کی چمچماتی گاڑی کی نمائش: 500 درہم میں جیتنے کا موقع

ویب ڈیسک:دبئی کے 'گولڈ سوق ایکسٹنشن ڈرا' میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک دلچسپ موقع پیش کیا گیا ہے، جہاں ایک 24 قیراط کے اصلی سونے سے بنائی گئی ٹیسلا الیکٹرک گاڑی نمائش کے لیے رکھی گئی ہے۔

یہ گولڈ پلیٹیٹڈ گاڑی دبئی کی مشہور شاپنگ سینٹر 'گولڈ سوق ایکسٹنشن' میں دستیاب ہے، جہاں تقریباً 300 دکانیں ہیں۔اس گاڑی کو جیتنے کے لیے، خریداروں کو 500 درہم کی خریداری پر ایک ٹکٹ ملے گا، اور ہر ٹکٹ کے ذریعے وہ قرعہ اندازی میں شامل ہو سکیں گے۔ یہ گاڑی 29 دسمبر کو جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان کیا جائے گا۔یہ سونے کی پلیٹوں والی ٹیسلا سائبر ٹرک اپنی جدید ترین ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے، جبکہ سونے کی پلیٹنگ کے بغیر اس گاڑی کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار اماراتی درہم ہے۔ تاہم، اس گاڑی کی سونے کی پلیٹنگ کے ساتھ قیمت کا تخمینہ اس سے کہیں زیادہ ہے، لیکن اس کی اصل قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔