سرینگر(آئی این پی )بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 36برس بیت گئے ۔ اشفاق مجیدوانی نے نوجوان نسل کو بیدارکیااورتحریک آزادی کشمیرمیں نئی روح پھونک دی۔1980کی دہائی کے آخرمیں ابھرنے والی نوجوان مزاحمتی قیادت کااہم نام اشفاق مجید وانی تھے جنہوں نے سیاسی شعوراوربیداری کو تقویت دی۔ اشفاق مجیدوانی دین اورفکرِاقبال سے متاثرباہمت رہنماتھے جنہوں نے نوجوانوں میں آزادی اورحریت کا جذبہ پیدا کیا۔30 مارچ 1990 کوسرینگر کے علاقے حوال میں بھارتی قابض فورسز نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں گھیرلیا