سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی منائی گئی‘شہداء کوخراج عقیدت

ملک بھر میں شہدا  کے لئے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو 11 سال مکمل ہوگئے، سانحہ کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ،سانحہ کی یاد میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام شہدا کیلئے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،مختلف شہروں میں   سیمینارزاور تقریبات میں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہدا کو خراج عقید ت پیش کیا گیا۔