لاہور(آ ئی این پی )جان کی قربانی دے کر جرات و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی دسویں برسی پیر کو عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔اس موقع پر خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور تمام شہدا بالخصوص خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔وطن کی عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔مریم مختیار 18 مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان آرمی پبلک سکول و کالج ملیر کینٹ سے پاس کیا