کیپٹن (ر)سید احمد مبین شہید کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)کیپٹن (ر)سید احمد مبین شہید کی آٹھویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری دی ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی بھی پیش کی اس موقع پر شہید کی والدہ، اہل خانہ، ڈی آئی جی ٹریفک لاہور اطہر وحید، ایس ایس پی سید غضنفر علی شاہ نح خصوصی شرکت کی،کیپٹن(ر) سید احمد مبین شہید کی برسی کے موقع پر ٹریفک پولیس کے افسران و سٹاف کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی،کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید13فروری2017کو فرائض کی انجام دہی کے دوران فیصل چوک بم دھماکہ میں شہید ہوئے،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ آج کا دن شہدائے پولیس سے تجدیدِ عہد کا دن ہے، کیپٹن(ر) سید احمد مبین شہید ایک فرض شناس اور دلیر آفیسر تھے،کیپٹن(ر) سید احمد مبین شہید کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سلام ہے ان ماؤں کو جنھوں نے اپنے جوان بیٹے اس مادر ملت کیلئے قربان کیے ہم سب کیپٹن(ر) احمد مبین شہد کے وارث ہیں، ہم نہ اپنے شہداء کو فراموش کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو اکیلا چھوڑتے ہیں، یہ ہمارے شہداء  ہی ہیں جن کی قربانیوں سے یہ محکمہ اور ملک قائم دائم ہے،ہم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پولیس کے تمام شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،شہدائے پولیس نے ملکی سلامتی اورشہریوں کے تحفظ کے لئے ہمیشہ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیامیرا ہر افسر و جوان ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے،ٹریفک پولیس شہید احمد مبین کا مشن عوام کی خدمت پوری ایمانداری سے جاری رکھے گی۔