نائیک سیف علی شہید نشان حیدر کا یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا

راولپنڈی(آئی این پی ) نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ کا یومِ شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس موقع پر شہید کے مزار پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ شہدا کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔ پر سروس چیفس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 میں جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایڈمرل نوید اشرف، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کی، پیر کلیوا رج کے دفاع میں سیف علی جنجوعہ شہید کی جرات، استقامت اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، پاک فوج کے جوان سیف علی جنجوعہ شہید کے جذبہ ایمان و وفا سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔