برطانوی پارلیمنٹ میں افغان طالبان کے مخالفین کا اجلاس

لندن(آئی این پی )بیرون ملک مقیم افغان شہری بھی شریعت کے نام نہاد علمبردار  طالبان رجیم کے غاصبانہ اقتدار کیخلاف  سراپا احتجاج ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں "ویمن فار افغانستان فائونڈیشن" کے اجلاس میں افغان طالبان کیخلاف سخت موقف سامنے آیا۔افغان طالبان کے سیاسی و عسکری مخالفین نے اجلاس میں رجیم کی انتہا پسند پالیسیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر سخت ردعمل دیا۔ویمن فار افغانستان فائونڈیشن کے اجلاس میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے مذہب کا سیاسی استعمال کرکے افغانستان کا  سیاسی و سماجی ڈھانچہ تباہ کردیا