برسلز(آئی این پی )یورپی پارلیمنٹ میں افغان طالبان کے سیاسی اور عسکری مخالفین کا دو روزہ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں افغان رجیم کی انتہا پسند پالیسیوں اور دہشتگردوں کی حمایت پر شدید تنقید اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق افغان رکنِ پارلیمان فوزیہ کوفی نے کہا کہ طالبان نے دوحہ مذاکرات میں کیے گئے وعدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے افغانستان کو ایک بار پھر پرتشدد اور انتہاپسند گروہوں کا محفوظ گڑھ بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے خواتین کو منظم طریقے سے سیاسی، سماجی اور معاشرتی زندگی سے باہر نکال کر صنفی امتیاز کو ایک مستقل نظام میں تبدیل کر دیا ہے