کابل(آئی این پی ) برطانوی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان نے 2 برطانوی جوڑے، ایک چینی نژاد امریکی اور ان کے افغان مترجم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے کہا کہ بعض خدشات کی بنیاد پر حکام نے 4 افراد کو حراست میں لیا، جن میں دو برطانوی شہری جن کے پاس افغان دستاویزات ہیں، ایک چینی نژاد امریکی شہری اور ان کا مترجم شامل ہے، یہ مسئلہ جلد حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔