کابل(آئی این پی )انسانی حقوق کی تنظیموں، یورپی اراکینِ پارلیمنٹ اورافغان شہریوں نے طالبان وفد کے ممکنہ دورہ برسلز کی مخالفت کردی ۔افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سالوں کے دوران طالبان نے افغانستان کو خواتین اور لڑکیوں کیلئے ایک بڑے قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔