برطانوی پارلیمنٹ میں طالبان کی پالیسیوں کیخلاف اہم اجلاس

لندن ( آن لائن) برطانوی پارلیمنٹ میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغان طالبان کی پالیسیوں کے خلاف ایک اہم اور غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افغان رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغان  طالبان کی پالیسیوں  پر شدید  تنقید کی ۔یہ اجلاس ویمن فار افغانستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جہاں مقررین نے افغان طالبان کی پالیسیوں، انسانی حقوق کی صورتحال اور طرزِ حکمرانی پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں جاری اعلامیہ کے مطابق طالبان کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال اور بنیادی انسانی حقوق، خصوصاً خواتین کے حقوق پر عائد پابندیوں نے ملک میں بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ شرکاء￿  نے افغانستان میں بڑھتی غربت، معاشی بدحالی اور عوامی مشکلات کو بھی حکومتی نااہلی کا نتیجہ قرار دیا۔