طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 50 لاکھ سے زائد افغان واپس وطن پہنچے: افغان حکومت

کابل (آئی این پی )افغانستان کی حکومت نے کہا ہے کہ اسلامی امارت کئے اقتدار میں آنے کے بعد پڑوسی ممالک سے اب تک 50 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس پہنچے ہیں۔طلوع نیوز کے مطابق یہ اعلان افغانستان کی وزارت برائے پناہ گزین اور وطن واپسی نے کیا ہے۔وزارت برائے پناہ گزین کے ترجمان عبدالمطلب حقانی نے کہا ہے کہ صرف گزشتہ دوماہ میں میں پاکستان، ایران اور ترکیہ سے 2 لاکھ 68 ہزار افغان باشندے واپس وطن پہنچے ہیں۔