آسٹریلیا میں ایندھن پر عائد ٹیکس نصف کر دیا گیا

کینبرا(آئی این پی )آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ عوام کے گھریلو اخراجات کم رکھنے کے لیے جون کے آخر تک ایندھن پر لگنے والا ٹیکس (فیول ایکسائز) نصف کر دیا جائے گا۔آسٹریلوی حکومت یہ ایکسائز پیٹرول پمپ پر ایندھن کی فروخت پر عائد کرتی ہے۔ اسے پیٹرول کے لیے 26.3 سینٹ فی لیٹر کم کیا گیا ہے۔آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم تین ماہ کے لیے فیول ٹیکس آدھا کر رہے ہیں تاکہ آپ کو فیول ٹینک بھرتے وقت کم پیسے خرچ کرنے پڑیں۔انھوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک جاری تنازعے نے ملک میں قیمتوں کو بڑھا دیا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ آسٹریلوی عوام دبا محسوس کر رہے ہیں