لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے متعلق کیس میں ایف بی آر اور دیگر محکموں کے دفتری اعتراضات کے باعث تاخیر سے دائر ٹیکس ریفرنسز مسترد کردیئے ۔لاہور ہائیکورٹ نے مقررہ وقت گزرنے کے بعد دائر تمام ٹیکس ریفرنس درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دے دیں،فیصلے کے مطابق مقررہ قانونی مدت ختم ہونے کے بعد دفتری اعتراضات کا خاتمہ درخواست کو قانونی نہیں بناتا ، سپریم کورٹ کے سابقہ نظائر کی روشنی میں نامکمل درخواستیں قانونی طور پر دائر شدہ تصور نہیں ہوں گی۔لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر اور دیگر تمام سرکاری اداروں کی تاخیر معافی کی متفرق درخواستیں خارج کر دیں،جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس منور اقبال دوگل پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا۔