آسٹریلیا کا چین سے طیاروں کا ایندھن درآمد کرنے کا فیصلہ

 کشیدہ صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیاگیا
چین سے جیٹ فیول کی 3 کھیپس درآمد کریں گے، آسٹریلوی وزیراعظم
کینبرا(آئی این پی )آسٹریلیا نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے پیش نظر چین سے طیاروں کا ایندھن درآمد کرنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین سے جیٹ فیول کی تین کھیپیں درآمد کی جائیں گی تاکہ ایندھن کی فراہمی میں کسی ممکنہ خلل سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔