آسٹریلیا نے ایندھن کے ذخائر بڑھانے کیلئے سات ارب ڈالرز مختص کر دئیے

کینبرا(آئی این پی )آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے باعث توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے10 ارب آسٹریلوی ڈالر(تقریبا 7.2 ارب امریکی ڈالر)  خرچ کرے گی۔اس منصوبے کے تحت آسٹریلیا سرکاری طور پر تقریبا ایک ارب لیٹر پر مشتمل ایندھن کا ذخیرہ قائم کرے گا، جو ملک کی توانائی ضروریات کو 50 دن تک پورا کرنے کے لیے کافی ہو گا۔آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے آغاز کے بعد سے آسٹریلیا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔