جاپان‘ نصف مچھلی اور نصف انسانی مخلوق کی باقیات کی دریافت

ٹوکیو(آئی این پی)جاپان میں ایک پرانے گھر سے دریافت ہونے والی نصف مچھلی اور نصف انسانی جل پری نما باقیات نے ماہرین اور عوام کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ پراسرار ڈھانچہ جاپان کے شہر فوکوشیما کے ایک قدیم گھر سے ملا، جس میں تیز دھار دانت، بڑے ہاتھ اور مچھلی جیسی دم واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس ہیبت ناک دریافت کو کچھ افراد جاپانی روایتی کہانیوں کی سچائی کا ممکنہ ثبوت قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کسی قدیم دور کا تیار کردہ نمائشی ماڈل بھی ہو سکتا ہے