امریکی چینل ٹیم پر حملہ، آرمی چیف کا ایکشن، پوری فوجی بٹالین معطل

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں چینل سی این این کی ٹیم کو حراست میں لیا تھا
تل ابیب(آئی این پی )امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم  پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف  نے ایکشن  لیتے ہوئے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کر دی ۔اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم کو حراست میں لیا تھا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سی این این کی ٹیم اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں کی بستی گائوں میں زمین پر زبردستی قبضے کے بعد کوریج میں مصروف تھی۔صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ان پر تشدد کیا اور ایک امریکی نیوز چینل کے فوٹو جرنلسٹ کا گلا دبایا اور اس کا کیمرا توڑ دیا۔اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل کی ٹیم کو حراست میں لے لیا تھا تاہم زیر حراست صحافیوں کو 2 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔سی این این کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف جنرل ایال ضمیر  نے ایکشن لیتے ہوئے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کر دی ۔واضح رہے کہ واقعے پر عالمی صحافتی تنظیموں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔