پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے انکار پر ٹی وی چینل کی نشریات معطل

قومی ٹیلی ویژن کی نشریات افغانستان کے تین صوبوں قندھار، تخار اور بادغیس میں مکمل طور پر معطل کر دی گئیں
کابل (آئی این پی )افغان طالبان حکومت نے ایک اور آمرانہ اقدام کے تحت افغانستان کے بڑے نجی نشریاتی ادارے کی تمام نشریات معطل کر دیں۔ذرائع کے مطابق بندش کی وجہ چینل کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نشر کرنے سے انکار اور طالبان حکومت کا موقف نہ اپنانا قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت نے شمشاد نیوز کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز کو یکساں طور پر بند کر دیا ہے۔قومی ٹیلی ویژن کی نشریات افغانستان کے تین صوبوں قندھار، تخار اور بادغیس میں مکمل طور پر معطل کر دی گئیں۔میڈیا سے وابستہ حلقوں کے مطابق طالبان حکومت کی اس کارروائی سے افغانستان میں میڈیا پر دبا خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے