پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی سالانہ مشترکہ مشق وارئیر 8اختتام پذیر

 راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے مشترکہ مشق وارئیر8 کا انعقاد کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق 19 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں ۔ تین ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی  آٹھویں سالانہ مشق ہے ۔