بھارتی فوج کا بٹالین سطح پر ڈرونز کو مستقل ہتھیار بنانے کا فیصلہ

 انفنٹری، توپ خانے اور بکتر بند یونٹس میں ڈرونز چلانے کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل جاری ہے
نئی دہلی (آئی این پی )آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد   جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی دفاعی جارحیت، سرحدوں پر محاذ آرائی کا خطرہ بڑھنے لگا۔مودی سرکار کی ڈرون ہتھیاروں کی دوڑ میں تیزی نے جنوبی ایشیا کا امن دا ئوپر لگا دیا۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی فوج نے بٹالین سطح پر ڈرونز کو مستقل ہتھیار بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور کے بعد ڈرونز کو بھارتی جنگی حکمتِ عملی میں مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے۔ انفنٹری، توپ خانے اور بکتر بند یونٹس میں ڈرونز چلانے کے لیے خصوصی ٹیموں کی تشکیل جاری ہے۔بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی مدد سے ہدف کی شناخت اور حملے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے