امریکی آرمی چیف کی ایران پر فوجی کارروائی کی مخالفت کی خبریں 100 فیصد غلط ہیں:ٹرمپ

 ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوتا ہے تو یہ اس ملک کے لیے بہت برا ہوگا
واشنگٹن ،تہران(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی آرمی چیف آف سٹاف نے ایران میں امریکی فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبریں 100 فیصد غلط ہیں۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوتا ہے تو یہ اس ملک کے لیے بہت برا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ افسوس کہ یہ وہاں کے لوگوں کے لیے بھی برا ہوگا۔ کیونکہ یہ حیرت انگیز لوگ ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر لکھا ذرائع ابلاغ میں ایسی متعدد جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ جنرل ڈینیل کین ایران کے خلاف جنگ میں جانے کے فیصلے کے مخالف ہیں۔ یہ رپورٹس اس مبینہ معلومات کے لیے کسی ذرائع کا حوالہ نہیں دیتی ہیں اور یہ 100 فیصد غلط ہیں۔انھوں نے لکھا جنرل کین، ہم باقی لوگوں کی طرح، جنگ نہیں دیکھنا چاہتے۔ لیکن اگر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا جاتا ہے، تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک آسانی سے جیتی جانے والی کارروائی ہو گی