کشتی میں 16 افراد سوار تھے، 12 اپنی مددآپ کے تحت دریا سے نکل آئے
سجاول(آئی این پی )سجاول کے قریب دریائے سندھ میں تیز ہوائوں کے باعث کشتی الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گائوں یعقوب منارو کے قریب دریائے سندھ میں پیش آیا ، کشتی میں سوار افراد مزدوری کے بعد اپنے گائو ں جا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ کشتی میں 16 افراد سوار تھے، 12 اپنی مددآپ کے تحت دریا سے نکل آئے۔2 خواتین سمیت 4 افراددریا میں لاپتہ ہوئے۔بعد ازاں لاپتہ 4 افراد میں سے 3 کی لاشیں مل گئی جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔