سنجدی کی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ میں سپین کاریز کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے تمام مزدوروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، کوئلہ کان سے منگل کے روز آخری لاش بھی نکال لی گئی ہے۔