سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کا ذخیرہ دریافت

 کراچی (آئی  این پی )سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ماری انرجیز کی جانب سے سٹاک ایکس چینج کو لکھے گئے خط کے مطابق گیس سوہوون سجاول بلاک کے کنویں سے دریافت ہوئی، کنویں سے 30ملین میٹر سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہورہی ہے۔ توانائی ماہرین کے مطابق سجاول بلاک تیل وگیس کی دریافت کے حوالے سے زرخیز ضلع ہے،اس دریافت نے سجاول کے علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کے نئے امکانات روشن کیے ہیں ۔