گلگت (یواین پی)دریائے گلگت دریائے ہنزہ اور دریائے سکردو میں پانی کم ترین لیول پر پہنچ گیا،تینوں دریا جو مل کے دریائے سندھ بن جاتے ہیں چھوٹے نالے جیسے دکھائی دیتے ہیں،اپریل کے مہینے میں گرمی بڑھنے باعث پہاڑوں پر موجود گلیشیر پگلنا شروع ہوجائیں گے جس کے بعد دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی مقدار زیادہ ہونا شروع ہو جائے گی۔ماہرین برف باری اور بارش کی کمی کو گلوبل وارمنگ باعث موسم میں تبدیلی قرار دے رہے ہیں جوکہ ملک میں خشک سالی کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔