سجاول:سائیکل پر 10ممالک میں گھوم کر سندھ پہنچنے والے غیر ملکی جوڑے کو لوٹ لیا گیا

 سجاول(آئی این پی ) سجاول بائی پاس کے مقام پر غیر ملکی سیاح جوڑے کو لوٹ لیا گیا۔ ایس ایس پی سجاول کے مطابق ملزمان غیرملکی جوڑے سے موبائل فون چھین کر لے گئے۔ محکمہ آرکیالوجی کے مطابق سائیکل سوار  غیرملکی سیاح سندھ کے تاریخی مقامات کے دورے پر تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں سیاح 7 ماہ سے سائیکل پر 10مختلف ممالک میں گھوم کر سندھ کے شہر سجاول پہنچے تھے۔