بیٹے نے موبائل فون نہ دلانے پر خود کوگولی مار کرخودکشی کی،والد،لاش ہسپتال منتقل کردگئی
سجاول(آئی این پی ) سجاول میں موبائل نہ دلانے پر 13سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی۔ والد علی حسن کا کہنا ہے کہ 13سال کے بیٹے نے موبائل فون نہ دلانے پر خود کوگولی مار کرخودکشی کی۔پولیس کے مطابق گائوں سومار ہنگورجو میں لڑکے نے مبینہ طور پر خودکشی کی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔