تہران(آئی این پی)ایران نے تصدیق کی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سرکاری خبر رساں پلیٹ فارم سپاہ نیوز کے مطابق کمانڈر علی رضا تنگسیری اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں اپنے زخموں کے باعث دم توڑ گئے