ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی پہلی بار عوامی سطح پر سامنے آگئے

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرعام پر آ گئے ہیں۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد واحدی نے تہران میں شہید سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دیگر اعلیٰ حکومتی اور عسکری شخصیات کے ہمراہ حاضری دی۔