آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار‘ خطے سے تیل کا ایک قطرہ بھی باہر نہیں جانے دینگے: پاسدارانِ انقلاب‘ اسرائیل کی معیشت کو ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان

امریکہ اور اسرائیل نے 5ہزار ٹن سے زائدبارود برسا دیا ایران نے امریکی جنگی طیارہ مارگرایا ٹینکر بھی تباہ کردیا
ایرو اسپیس فورس کے نئے فضائی دفاعی نظام نے  ایک امریکی  ایف 15کو نشانہ بنایا‘ایران کا کویت، بحرین اور یو اے ای میں 20 امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ‘خلیج فارس میں ٹینکرپر میزائل حملہ کیا گیا
امریکہ کو جہاز ڈبونے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی:ایرانی وزیرخارجہ‘ایرانی حکومت جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے،طیارے گرنے اور فوجیوں کی ہلاکت کے دعوے غلط ہیں:امریکی  سینٹ کام
دشمن کو انجام تک پہنچا کر ہی  جنگ بند کریں گے: ایرانی جنرل‘ایرانی فوج کا کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ،ہیڈکوارٹر اور اسلحہ ڈپو تباہ‘دہشت گردملک میں داخل ہونا چاہتے تھے:پاسداران انقلاب
تہران‘واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی)ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایران کے جنوب مغربی علاقے میں ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے  ایرو اسپیس فورس کے نئے فضائی دفاعی نظام نے  ایک امریکی  ایف 15کو نشانہ بنایا۔ایرانی حکام کے مطابق دو نشستوں والا یہ ملٹی رول سٹرائیک فائٹر طیارہ ایران کی جنوب مغربی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا‘ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے  اس نے کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں موجود تقریباً 20 امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنا کر انہیں نقصان پہنچایا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جن کا ہدف خطے میں امریکی فوجی تنصیبات اور مواصلاتی نظام تھے۔اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا تھا  خلیج فارس کے شمالی حصے میں  امریکی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔یران نے حالیہ کشیدگی کے پیشِ نظر آبنائے ہرمز کو آمد و رفت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس راستے سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے، کویت کے قریب ایران نے ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت صرف 10 فیصد رہ گئی‘ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے امریکہ نے  ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز  کو ڈبو کر سمندر میں سنگین ظلم کیا ہے اور اس کے نتائج امریکہ کو بھگتنا پڑیں گے۔ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کا 500 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کردیا۔ علی لاریجانی نے کہا کہ 500 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سب سے پہلے امریکا کے نعرے کا کیا بنے گا، صدر ٹرمپ نیتن یاہو کی گھٹیا خواہشات اور مسخرہ پن والی حرکتوں کے جھانسے میں آئے۔ نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو ایران کے کلاف ناجائز جنگ میں گھسیٹ لیا۔دوسری جانب امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حکومت جھوٹی اورمن گھرٹ خبریں پھیلا رہی ہے، امریکی فوج کی طاقت کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتا،طیارے گرنے اور فوجیوں کی ہلاکت کے دعوے غلط ہیں۔اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فضائی جنگ کے باعث اسرائیلی معیشت کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسرائیل کی وزارتِ خزانہ کے مطابق موجودہ صورتِ حال میں جنگ کے باعث معیشت کو ہر ہفتے تقریبا 9 ارب شیکل (تقریبا 2.9 ارب ڈالرز) سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے۔ایرانی ختم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کیومرس حیدری کا کہنا ہے کہ ایران اپنے اہداف کے حصول تک یہ جنگ جاری رکھے گا، امریکا کو شدید ضرب لگانا ہمارا اولیں ہدف ہے۔ایک انٹرویو میں ایرانی جنرل نے کہا کہ یہ جنگ کتنے دن جاری رہتی ہے ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہم پہلے بھی 8 سال تک جنگ لڑنے کا تجربہ کرچکے ہیں، دشمن کو اس کے شرمناک انجام تک پہنچا کر ہی یہ جنگ بند کریں گے‘پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہم نے علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کیا،دہشت گرد گروہ مغربی سرحد سے ہمارے ملک میں داخل ہونا چاہتے تھے،وہ امریکی ایما پر ہمارے مل میں انتشار پھیلانے کے مشن پر تھے