حکمرانوں نے پاکستان کی خودمختاری بیرونی قوتوں کے پاس گروی رکھ دی: جے یوآئی

مردان کاٹلنگ میں شہریوں پر ڈرون حملہ انتہائی قابل مذمت ، واقعہ کی تحقیقات کی جائیں، حملہ کس نے اور کیوں کیا، ترجمان 
اسلام آباد(آن لائن ) جے یوآئی نے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میںشہریوں پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان جے یوآئی کے مطابق مردان کاٹلنگ میں شہریوں پر ڈرون حملہ قابل مذمت ہے اس واقعہ کی تحقیات کی جائیں کہ حملہ کس نے اور کیوں کیاہے ترجمان کے مطابق اگر تو ریاست کی طرف سے آپریشن کیا گیا ہے تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا اوراگر کسی بیرونی قوت نے حملہ کیا ہے تو یہ ہماری سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے ترجمان کے مطابق حکمرانوں نے پاکستان کی خودمختاری بیرونی قوتوں کے پاس گروی رکھ دی ہے ملک کے عوام کبھی دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں اور کبھی حکمرانوں کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں ترجمان کے مطابق لگتا ہے حکمران پورے ملک کو خون آلود کرنا چاہتے ہیں۔