اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلا نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبہ کے حق میں ووٹ دینے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے حق میں ووٹ دے کر پاکستانی حکمرانوں نے اپنے عوام کے جذبات کا خون کیا ہے ۔ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم میں اپنا حصہ بھی ڈال دیا ہے۔