کراچی: آئل ریفائنری کے قریب لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جاسکا

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جاسکا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کریک آئل ریفائنری کے قریب کھدائی کے دوران لگی آگ تاحال بے قابو ہے، درجنوں فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کیلئے فوم بھی استعمال کیا لیکن نتیجہ صفر رہا۔کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق کمپنی کی طرف سے پانی اور مٹی کیلئے ٹیسٹ بورنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران آگ لگ گئی۔